بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی

بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

ساؤتھیمپٹن: بنگلادیش نے افغانستان کو 62رنزسے شکست دے دی،گل بدین  47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ  بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو62 رنز سے شکست دےدی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز اسکو ر کیے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم47 اوورز میں 200 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ رحمت شاہ 24 رنز بنانے کے بعدآﺅٹ ہو گئے،گل بدین کی اننگز بھی  47 رنز تک محدود رہی۔ہشمت اللہ شہیدی 11  ،محمد نبی صفر ،افغان اصغر 20 ،نجیب اللہ زردان 23 او راشد خان 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔