Get Alerts

خلیجی کشیدگی کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود، قطر، بحرین، کویت اور یو اے ای کی پروازیں منسوخ

خلیجی کشیدگی کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود، قطر، بحرین، کویت اور یو اے ای کی پروازیں منسوخ

اسلام آباد: خلیج فارس میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "خلیجی خطے میں موجودہ صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔"

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ مسافروں کو فلائٹ شیڈول میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے اور بکنگ کی تفصیلات کے مطابق متبادل پروازوں یا ریفنڈ کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


دوسری جانب خلیج میں کشیدہ حالات کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جب کہ بحرین نے نہ صرف اپنی ایئر اسپیس بند کی ہے بلکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں صورتحال مزید بگڑتی ہے تو دیگر فضائی کمپنیوں کے آپریشنز بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے بین الاقوامی سفری شیڈول میں مزید خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: