خلیجی ممالک سے مفاہمت اور کشیدگی کم کروانےامیر قطر کویت پہنچ گئے

خلیجی ممالک سے مفاہمت اور کشیدگی کم کروانےامیر قطر کویت پہنچ گئے

کویت سٹی:خلیجی ممالک سے مفاہمت امیر قطر کویت پہنچ گئے، ان کے دورہ کویت کا مقصد خلیجی ملکوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے کویت کے ساتھ بات چیت کرنا اور کویت کی ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دورہ کویت کے بعد امیر قطر سلطنت اومان بھی جائیں گے۔
خیال رہے کہ امیر قطر ایک ایسے وقت میں کویت کے دورے پر روانہ ہو رہےہیں جب کویتی حکومت کی طرف سے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی دور کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر قطر کویتی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
امیر قطر اور کویتی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سب سے اہم موضوع ہوگا۔گذشتہ روز قطر کے ایک ذمہ دار سفارتی ذریعے نے خبر دی تھی کہ امیر قطر کویت جانے اور خلیجی ملکوں کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔
گذشتہ ہفتے کویت کے وزیرکارجہ نے بھی دوحہ کا دورہ کیا تھا جس میں قطر اور دوسرے پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی بھی زیربحث آئی تھی۔
خیال رہے کہ قطر اور دوسرے ملکوں کے درمیان کویت کی جانب سے ثالثی کا کردا ادا کرنے کی پیشکش پہلی بار سامنے نہیں آئی۔ سنہ 2014ءمیں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ دوحہ کی کشیدگی کو کویت ہی نے ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں