تہران / واشنگٹن:ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر اسرائیلی حملوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے ایران کے ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا، جسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے ’پریس ٹی وی‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے باوجود ایران کے متعدد حساس مقامات پر حملے کیے۔