Get Alerts

امیر قطر کی پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت، وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

امیر قطر کی پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت، وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر قطر نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی امن اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر گفتگو کی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: