دوحہ : امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ قطری امیر نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے پائیدار اور سفارتی حل کے لیے مستقل مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کی کھل کر تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے خاص طور پر پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کی کوششوں میں قطر کے مثبت اور معاون کردار کو بھی سراہا۔