آذربائیجان :ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرباقرقالیباف نے او آئی سی اجلاس میں کہا کہ جنگ بندی معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت کا نتیجہ اور امریکا کی شکست کا اعلان ہے۔ انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سلامتی خود یقینی بنائیں اور بیرونی مداخلت مسترد کریں۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور عوام پر مالی بوجھ بڑھا۔ انہوں نے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔