افغانستان سے ایک بار پھر پاکستان میں در اندازی،4 سپاہی شہید

افغانستان سے ایک بار پھر پاکستان میں در اندازی،4 سپاہی شہید

شمالی وزیر ستان:پاک فوج کے جوانوں نے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ، بھاری نقصان اٹھانے کے بعد دہشت گرد فرار،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دہشت گردوں نے افغان علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی ،پاک فوج کے جوانوں کے الرٹ ہونے اور بروقت ردعمل کے باعث دہشت گردوں کی کوشش ناکام رہی ،دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا ۔

انٹیلی  جینس  رپورٹس کے  مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ فرار ہو گئے ،تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے  چار جوان شہید ہوگئے .

شہدا میں غذر گلگت بلتستان  کے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت عالم ، اور 32 سالہ سپاہی مقبو ل حیات ، 25سالہ سپاہی ساجد عنایت تعلق شیخوپورہ ، اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی  ساجد علی  شامل ہیں ،بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے  اور بہادر جوانوں کے قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا ۔