Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوشش: صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان 'ٹروتھ سوشل' پر شیئر کر دیا

مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوشش: صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان 'ٹروتھ سوشل' پر شیئر کر دیا

واشنگٹن / اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر شیئر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سفارتی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکہ کی باہمی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن کے قیام کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

ٹیگز: