پی ایس ایل ایڈیشن 3 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنا ہو گا ، نجم سیٹھی

پی ایس ایل ایڈیشن 3 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنا ہو گا ، نجم سیٹھی

لاہور :2008 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ بند ہے ۔ پی سی بی ان کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طرح غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لا سکے ۔اس سلسلے میں زمباوے  کی ٹیم نےپاکستان کا دورہ کیا لیکن اس کا کسی اور غیر ملکی ٹیم پر اثر نہ پڑا ۔ پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کروانے کے بعد یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی لیکن سب کاوشیں بے سود ۔ اب  پاکستان سپر لیگ  کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اس مرتبہ ہر حال میں پاکستان آنا پڑے گا کیونکہ یہ بات ان کے معاہدے کا حصہ بنا دی جائے گی اورانہیں اضافی رقم بھی دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق   اس مرتبہ  پی ایس ایل 3کے  پاکستان میں 8 میچ میچز ہونگے  جن میں سے 4 میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے اور 4 میچ لاہور میں ہوں گے۔اور غیر ملکی کھلاڑی اس بار پاکستان آ کر کھیلیں گے اس شرط کے ساتھ ان سے معاہدہ کیا جائے گا ۔پی ایس ایل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بار پی ایس ایل 2 والا کام نہیں ہو گا جو کھلاڑی پاکستان میں میچ کھیلنے پر رضامند ہو گا ٹیمیں اسے  خریدیں گی اور جو پاکستان میں کھیلنے سے انکاری ہو گا وہ پی ایس ایل ایڈیشن 3 کا حصہ نہیں بن پائے گا ۔
چونکہ پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بڑے غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن، لوک رائٹ، ٹمل ملز اور ریلی روسو نے لاہور آنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنا پڑا جو ٹیم کے ساتھ زیادہ اچھی طرح نہ ڈھل سکے اور ان کے کھیل کا معیار بھی ٹیم چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں جیسا نہیں تھا لیکن اس مرتبہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑی پر پاکستان میں کھیلنا واجب ہو گا کیونکہ پاکستان میں کھیلنے کی بات ان کے معاہدے کا حصہ ہو گی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلے گئے ہر میچ کیلئے مختص فیس سے 50 فیصد زیادہ رقم دی جائے گی جبکہ معروف کھلاڑیوں کو 100 فیصد اضافی رقم دی جائے گی۔ اس طرح اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی ایک میچ کیلئے 10 ہزار ڈالر لے رہا ہو گا تو اسے پاکستان میں میچ کھیلنے پر 15 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں