Get Alerts

"ہر لحظہ ہیں تیار ہم" ، وطن کی محبت سے لبریز نیا ملی نغمہ جاری

راولپنڈی:پاکستان نے بھارت کے خلاف حالیہ فتح کے بعد ایک نیا ملی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" جاری کیا ہے، جو وطن سے محبت اور قومی جذبے کا عکاس ہے۔

یہ نغمہ گلوکار و موسیقار واجد سعید نے پیش کیا ہے، جبکہ شاعر ایس کے خالِش نے اس کے بول تحریر کیے ہیں جو دلوں کو جوش و جذبے سے بھر دیتے ہیں۔

نغمے میں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ دشمن کو خبردار کرتے ہوئے یہ نغمہ امن کی خواہش اور دفاعی استعداد کی عکاسی کرتا ہے۔

"ہر لحظہ ہیں تیار ہم" نغمہ ملک کی حالیہ کامیابی اور قومی اتحاد کا مظہر ہے، جسے نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ٹیگز: