Get Alerts

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکا، ٹرین پٹری سے اتر گئی، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکا، ٹرین پٹری سے اتر گئی، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ایک بار پھر بدامنی کی کوشش سامنے آئی ہے، جہاں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا چمن پھاٹک کے قریبی علاقے میں ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی اور ٹرین کی بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

     سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ بارودی مواد کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جا سکے۔دھماکے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ٹیگز: