ڈی ٹی ایچ کے 3 لائسنس 14 ارب 70 کروڑ روپے میں نیلام

ڈی ٹی ایچ کے 3 لائسنس 14 ارب 70 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد: پاکستان کے پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس14 ارب اور 70 کروڑ روپے میں نیلام کردیے گئے۔میگ انٹرٹیمنٹ کی جانب سے4 ارب 91 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ۔

شہزاد اسکائی اسلام آباد کا 4 ارب 90 کروڑ روپے کی پیشکش کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر اسٹار ٹائمز کمیونیکیشنز کی 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے کی پیشکش سامنے آئی ہے۔

چیرمین پیمرا ابصار عالم کے مطابق ایک لائسنس کی قیمت 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ تینوں لائسنسوں کی مجموعی قیمت 14ارب 69کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔چیرمین پیمرا کا بتانا تھا کہ لائسنس کی فیس پہلے15 اور پھر35 فیصد جمع کرانی ہوگی اس کے بعد بقیہ ادائیگی تیسری قسط میں کرنی ہوگی۔

ڈی ایچ ٹی لائسنس کی نیلامی کا یہ عمل 15 گھنٹےجاری رہا جس میں 11 کمپنیوں نے حصہ لیا۔