وائی فائی کا مفت استعمال،فیس بک نے فیچرکی آزمائش شروع کردی

وائی فائی کا مفت استعمال،فیس بک نے فیچرکی آزمائش شروع کردی

نیویارک :کیا آپ کہیں بھی گھومتے ہوئے مفت وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ تو اب اس کے لیے آپ کی مدد فیس بک کرے گی۔ فیس بک نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو آپ کو قریب ترین ایسے وائی فائی نیٹ ورکس تلاش کرنے میں مدد دے گا جنھیں مفت استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ تجرباتی فیچر اس وقت فیس بک کی آئی او ایس ایپ میں نظر آیا ہے اور محدود مقدار میں لوگ ”فائنڈ وائی فائی“ کو اپنے مینیو میں دیکھ رہے ہیں۔ فیس بک کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس فیچر کے ذریعے لوگوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ جڑے رہنے اور آن لائن رہنے کے لیے مدد کرنا چاہتی ہے۔ ایک بار اس فیچر پر سوئچ کرنے پر فیس بک ایپ خودکار طور پرآپ کے ارگرد ایسی جگہوں کو ڈیٹیکٹ کرنے لگتی ہے اور انہیں ایک نقشے پر ظاہر کرتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ اس جگہ کے بزنس آور، نیچر اور وائی فائی کے نام کو بھی پیش کرتی ہے تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ کسی غلط نیٹ ورک سے ڈیوائس کو کنکٹ نہیں کررہے۔ یہ فیچر ترقی پذیر ممالک میں کافی کارآمد ثابت ہوگا جہاں بیشتر افراد موبائل ڈیٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال نہیں کرتے۔

مصنف کے بارے میں