نیب ریفرنس، اسحاق ڈار نے پیش ہونے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

نیب ریفرنس، اسحاق ڈار نے پیش ہونے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں اسحاق ڈار کے خلاف قومی اسمبلی میں دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے ضامن نے ان کو پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی احتساب عدالت کی ہدایات کے باوجود ملزم کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے تاہم اسحاق ڈار کے ضامن نے عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

سابق وزیر خزانہ کے ضامن نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے انہیں مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ انہوں نے عدالت سے مزید استدعا کی کہ 50 لاکھ زر ضمانت ضبط نہ کی جائے جس کے بعد عدالت نے ضامن اور نیب کو ہدایات جاری کیں کہ وہ 29 نومبر کو زر ضمانت ضبط کرنے کے معاملے پر دلائل دیں۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 29 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں