جاپانی سفیر کا پاکستان میں اسکالرشپ پروگرام، جاپانی فلم فسٹول اور دیگر دلچسپ اقدامات کا اعلان

جاپانی سفیر کا پاکستان میں اسکالرشپ پروگرام، جاپانی فلم فسٹول اور دیگر دلچسپ اقدامات کا اعلان
سورس: file

اسلام آباد :  جاپان نے پاکستان میں جاپانی فلم فیسٹیول، کراٹے سیشن اور اسکالرشپ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

 جاپانی سفیر واڈا مٹسوہرو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ایک دوسرے کی ثقافت اور لوگوں میں دلچسپی لیں گے اور ہمارے تعلقات کی 80 ویں، 90 ویں اور 100 ویں سالگرہ تک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

جاپانی سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس وقت 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں جس سے 80 ہزارسے زائد ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے علم، ٹیکنالوجی اور تجربات کا اشتراک کیا اور مقامی شراکت داروں نے پرانے دوستوں کے طور پر پورے کاروباری دور میں جاپانی کاروباری افراد کی مدد کی۔

واڈا مٹسوہرو  نے ستمبر میں جاپانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے سیالکوٹ کے دورے کو یاد کیا تاکہ کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔سفیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جاپان کا مصنوعی چمڑا، سٹینلیس سٹیل اور دیگر مواد دنیا بھر میں برآمد کے لیے اعلیٰ معیار کی فٹ بال بالز، آلات جراحی اور کھیلوں کے ملبوسات کی تیاری میں معاون ہے۔

پاکستان میں معاشی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود جاپانی سفیر واڈا مٹسوہرونے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے کاروبار کو دھچکا نہ لگنے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں