اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنڈ کی رقم صرف برآمدات میں اضافہ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی افرادی قوت کی تربیت اور جدید سہولتوں کے لیے استعمال کی جائے، غیر متعلقہ استعمال کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدات کی تشہیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔