Get Alerts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر بات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر بات

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں دیرینہ اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ سعودی مہمان نے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور اس مضبوط شراکت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل الرویلی نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یاد رہے کہ ستمبر میں اسلام آباد اور ریاض نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ کیا تھا، جس میں طے پایا کہ کسی بھی ملک پر حملہ دونوں پر جارحیت تصور ہوگا۔

ٹیگز: