اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے:عمران خان

اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے:عمران خان
اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے:عمران خان
اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے:عمران خان
اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے:عمران خان

کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو مذہب تبدیل کرانے کا اختیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ ہندووں کو جبری مسلمان کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں جس کی نہ تو مذہب اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی آئین پاکستان میں ایسی کوئی بات ہے اور ایسے اقدام قائد اعظم کے نظریات کے بھی منافی ہیں، اسلام میں کسی قسم کا جبر نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو مذہب تبدیل کرانے کا اختیار ہے۔

کراچی میں دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے قائد اعظم کی تعلیمات مشعل راہ ہیں جو مسلمان اور ہندو اتحاد کے سفیرسمجھے جاتے تھے۔ ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دیتا ہوں اور سندھ حکومت کو کہتا ہوں کہ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں کیوں ہندو بھائیوں کو کوبھی وہی حقوق حاصل ہیں جو کہ کسی پاکستانی کے ہوتے ہیں
انھو ں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح نے ایک مقصد کے لئے پاکستان بنایا تھا جہاں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی تھی چنانچہ قائد اعظم کے پاکستان میں کسی مذہبی اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک ہو یہ ممکن نہیں۔