Get Alerts

پاکپتن میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

 پاکپتن میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

پاکپتن : پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے چار ماہ قبل رشتے کے تنازع کے باعث ایک شادی والے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بھتیجے علی شان اور بھابھی فردوس بی بی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بھتیجی علیزہ زخمی ہو گئی ۔

پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا ہے اور اس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس معاملے کی پوری تفصیلات سامنے آ سکیں۔

ٹیگز: