Get Alerts

عدالت نے علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی

عدالت نے علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی 5 اکتوبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت میں اس کیس کی سماعت جج منظر علی گل کی زیرِ صدارت ہوئی، جہاں ملزمان اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران، پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ ابھی تک دستیاب نہیں ہے، جس پر عدالت نے اگلی تاریخ 5 دسمبر تک مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اس کے علاوہ، عدالت نے عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش نہ ہونے کی اجازت دے دی۔

ٹیگز: