نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ خاص طور پر تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوہری ٹیکس کی روک تھام اور مالی بدعنوانی کے خلاف کنونشن پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا اور اس کے مثبت اثرات پر اتفاق کیا۔