Get Alerts

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کے حوالے سے بڑا اعلان 

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کے حوالے سے بڑا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے اور تمام اراکین کے استعفوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ 

ترجمان  الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کے استعفوں کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا ۔استعفوں کا کیس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر غور  کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کے استعفوں کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا ۔استعفوں کا کیس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن  نے کہا کہ منحرف ارکان کیخلاف ڈیکلریشن سپیکر قومی اسمبلی، و سپیکر پنجاب اسمبلی سے موصول ہوچکا  ہےممبران قومی اسمبلی کو 28 اپریل جبکہ ممبران  صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

  

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ایم این ایز نے استعفوں کا اعلان کیا تھا اور ڈپٹی سپیکر نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔