امریکہ، قیدی کو تجرباتی ٹیکے سے سزائے موت دے دی گئی

امریکہ، قیدی کو تجرباتی ٹیکے سے سزائے موت دے دی گئی

واشنگٹن: امریکہ  کی ریاست فلوریڈا  میں  تین  دہائیوں  قبل نسل پرستی کی بنیاد پر قتل کرنے والے سفید فام مجرم کو  مہلک ٹیکہ لگا   کر سزائے موت دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سزائے موت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے مرکز نے کہا ہے کہ مارک ایسی فلوریڈا کی تاریخ میں پہلے سفید فام شخص ہیں جنھیں ایک سیاہ فام شخص کو ہلاک کرنے پر سزائے موت دی گئی ہے۔  53 سالہ شخص کو سنہ 1987ء میں کیے گئے  دہرے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے جب سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے ادویات کا مجموعہ استعمال کیا گیا۔عدالت کے مطابق مارک ایسی نے نسلپرستی پر مبنی بیان دینے کے بعد ایک ہی رات میں سیاہ فام شخص اور ایک ہسپانوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

مارک اسی کو بیہوشی کی دوا ایٹومیڈیٹ کی مدد سے ہلاک کیا گیا گیا اس سے پہلے اس مقصد کے لیے میڈازولام نامی دوائی استعمال ہوتی تھی لیکن اس کے باعث مرنے والے کو غیر ضروری تکلیف کی وجہ سے ا س دوائی کا استعمال روک دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں