راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کیلئے کہاں تک جا سکتے ہیں۔ ستمبر، ستم گر مہینہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اس کے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔ الیکشن بے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔ ستمبر ستمگر مہینہ ہو گا۔ نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لئے کہاں تک جا سکتے ہیں۔‘
عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 25, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ووٹ دینے والے سیلاب میں مر رہے ہیں۔ لینے والے اسلام آباد میں مزے کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ(ایل او آئی) عام کیا جائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی، ہم 20 روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کر رہے۔ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں۔‘
ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں،لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔IMFکالیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیربنک بل وصول نہیں کررہے۔ڈالر کو پرلگ گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 25, 2022