Get Alerts

ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ

ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ

کراچی: موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے آج کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس معطل رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی ہے جبکہ موجودہ صورتحال کے باعث مزید ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ 

ٹیگز: