کراچی: پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی اہم سطح پر بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کے آغاز پر ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 150,007 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 258 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 149,493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔