Get Alerts

یوٹیوب نے مفت صارفین کے لیے متعارف کروا دیا بڑا فیچر، اب بغیر پریمیئم سبسکرپشن ویڈیوز آف لائن دیکھیں!

یوٹیوب نے مفت صارفین کے لیے متعارف کروا دیا بڑا فیچر، اب بغیر پریمیئم سبسکرپشن ویڈیوز آف لائن دیکھیں!

کیلیفورنیا:ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایک اہم اپ ڈیٹ کی ہے جو اب تک صرف پریمیئم صارفین کو دستیاب تھی، مگر اب یہ فیچر مفت صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت اب یوٹیوب کے مفت صارفین بھی اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرکے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کہیں بھی اور کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر کمپنی نے خاموشی سے شروع کیا ہے، اور مفت صارفین کے لیے ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ پر ایک حد بھی مقرر کی جائے گی، تاہم اس حد کا اعلان ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب، میوزک ویڈیوز کو مفت صارفین ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت ابتدا میں چند مخصوص خطوں میں محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔

یوٹیوب کے اس اقدام سے لاکھوں مفت صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز آف لائن دیکھنے کی سہولت میسر آ جائے گی، جو ان کے لیے بڑی سہولت اور اپ ڈیٹ ثابت ہوگی۔

ٹیگز: