Get Alerts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را " کی سرپرستی میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف ، انٹیلی جنس رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی

راولپنڈی : پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، غیر مقامی دہشت گرد قابض بھارتی افواج کے اڈوں اور مورچوں کے قریب آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں خفیہ تربیتی کیمپوں میں مشغول ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد پشتو اور دری زبان میں بات کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں، جنہیں یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال کیا جائے گا یا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کیے جائیں گے۔

پاکستان نے اس حوالے سے ایک خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ بھی شیئر کر دی ہے اور مشکوک کیمپس اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی حکام نے دوست ممالک کو بھی مراسلہ بھیجا ہے تاکہ را کی مذموم سازشوں پر پوری دنیا کی نظر رہے، کیونکہ بھارت کی یہ کارروائیاں نہ صرف کشمیری عوام کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہیں بلکہ خطے میں امن و امان کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

ٹیگز: