اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایران امریکا تنازع، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور تنازع کے جامع حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات میں اپنا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
Field Marshal Syed Asim Munir and I had a very positive and productive meeting with the President of Iran. Our discussion focused on the Iran US conflict, tensions in the Middle East and the way forward, as well as the steps needed by both sides for restoration of the Islamabad… https://t.co/jt1wtlESCa
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 24, 2026