اسلام آباد(جاویدبلوچ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران کامیاب اور نتیجہ خیز قرار دے دیا گیا۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ انتہائی سود مند رہا، جس کے دوران اہم اور قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی کا کہنا ہے کہ دورۂ ایران کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔