Get Alerts

سوڈان میں پائیدار امن کے لیے سوڈانی قیادت میں سیاسی عمل ہی واحد راستہ ہے: پاکستان

سوڈان میں پائیدار امن کے لیے سوڈانی قیادت میں سیاسی عمل ہی واحد راستہ ہے: پاکستان

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان نے سوڈان کی بگڑتی صورتحال پر عالمی برادری سے مسلسل رابطہ کاری، تعاون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سوڈان میں پائیدار امن کے لیے سوڈانی قیادت اور سوڈانی ملکیت پر مبنی سیاسی عمل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے دارفور، کردفان اور بلیو نائل میں جاری بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل لڑائی، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور بگڑتا انسانی بحران پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ ضرورت مند افراد تک محفوظ، فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پاکستان نے تمام فریقین سے بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ محض انسانی امداد بحران کا مستقل حل نہیں، سوڈان کے عوام پائیدار سیاسی تصفیے کے مستحق ہیں۔

پاکستان نے سوڈان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ٹیگز: