چینی سپارک ڈرون کو 2017 کا بہترین ڈرون قرار دیدیا گیا

چینی سپارک ڈرون کو 2017 کا بہترین ڈرون قرار دیدیا گیا


نیویارک:چین کا تیار کردہ ڈی جی آئی سپارک ڈرون کو 2017ء کا بہترین ڈرون قراردیا گیا ہے ۔


امریکہ میں قائم نیٹ ورک اینگجیٹ جو ٹیکنیکل تجزیوں کیلئے معروف ہے نے گذشتہ روز دس بہترین طیاروں کی فہرست شائع کی ہے جس میں چین کے ڈی جی آئی سپارک ڈرون کو 2017 ء کا بہترین ڈرون قراردیا گیا ہے ، یہ نتائج بارہ ماہ کی آزمائش اور مختلف ہارڈ ویئر کا جائزہ لینے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔


نیٹ ورک اینگجیٹ نے کہا ہے کہ اس چھوٹے ڈی جی آئی سپارک کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ یہ چلانے اور استعمال کرنے میں بہت آسان ہے اور اسے کوئی بھی آسانی سے استعمال کر سکتا ہے، اس کی قیمت 600سے 830 امریکی ڈالر کے قریب ہے ،فہرست میں دیگر آئی فون ایکس ،گلیکسی ایس /8ایس پلس 8، سرفیس لیب ٹاپ ، نن ٹینڈو سوئچ ، ایکس باکس ون ایکس ، سوناس ون ، مائٹی ، سونی ڈبلیو ایچ ۔1000ایکس ایم ٹو اور کیڈی لیگ سپر کروز شامل ہیں