Get Alerts

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

کوئٹہ : بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ معطلی صرف ایک روز کے لیے ہے۔ اس دوران، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرینیں آج روانہ نہیں ہوں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر یہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ تاہم، حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔

ٹیگز: