اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام موبائل سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی اے نے اس بارے میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال کیا جا رہا ہو، تو یہ قانون کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور اس سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق، صارفین خود اپنے ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز اور سمز کے استعمال کے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی اے نے واضح کیا کہ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر موجود ضوابط کی پابندی بھی ضروری ہوگی، اور اگر ان ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔