پام بیچ، فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر پام بیچ، فلوریڈا میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکی سروس ممبران سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کا خراج تحسین پیش کیا۔
صدر ٹرمپ نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، اور فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنے پیاروں سے دور ہونا کبھی آسان نہیں ہوتا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "بطور کمانڈر ان چیف، میں آپ کی شاندار حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے ہر اس کام میں میرا ساتھ دیا جو میں کرنا چاہتا تھا۔"
ٹرمپ نے فوجیوں کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں امریکی عوام کی حفاظت اور ملک کی سالمیت کے لیے نہایت اہم ہیں۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ کرسمس کے دوران یہ وقت خاص طور پر ان فوجیوں کے لیے اہم ہے جو اپنے خاندان سے دور خدمت انجام دے رہے ہیں۔