چوہدری پرویز الٰہی آج سے پی ٹی آئی کے امور سنبھالیں گے

 چوہدری پرویز الٰہی آج سے پی ٹی آئی کے امور سنبھالیں گے

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر مقرر کر دیا ۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کو باقاعدہ مرکزی صدر بنانے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس سے قبل آن لائن اجلاس میں باقاعدہ منظوری لی گئی ۔عمران خان نے فوری طور پر چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی صدر بنانے اور آفیشل ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

 واضح  رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے 10 سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔چوہدری پرویز لٰہی کا کہنا  ہے  کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ 

 
 
 
 

مصنف کے بارے میں