لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست، پشاور زلمی کامیاب

لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست، پشاور زلمی کامیاب

لاہور : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں پشاور زلمی   نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی ہے۔  212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی  ٹیم 203 رنز بناسکی۔ ڈوسن کی شاندار سنچری بھی رائیگاں گئی۔ لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔ 


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

لاہور کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی،  صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں