Get Alerts

ایرانی حکام نے ڈچ سفارتکار کو سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے پکڑ لیا

ایرانی حکام نے ڈچ سفارتکار کو سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے پکڑ لیا

تہران : ایرانی حکام نے ایک ڈچ سفارتکار کو تہران ایئرپورٹ پر سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، جب یہ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس سکینر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی، جس پر تنازعہ پیدا ہوا۔ اس کے بعد، اس کا سامان ضبط کر لیا گیا اور سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ایران سے روانہ ہو گیا۔ تاہم، دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ سامان کھول لیا گیا اور اس میں سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز موجود پائے گئے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے لیے سٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے تھے، لیکن ایران نے گزشتہ برس سے سٹار لنک کے استعمال، درآمد اور تقسیم پر پابندی لگا رکھی ہے اور اسے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ایران میں سٹار لنک کا استعمال مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں آتا ہے۔

اس واقعے پر ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے ایران میں اپنے سفارتکار کے سامان کی ضبطی پر احتجاج کیا اور نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔

ٹیگز: