اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جلد امن کے قیام کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب فلسطینی عوام کو عزت و وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیووس کا دورہ بہت کامیاب رہا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔