Get Alerts

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، زندگی اور رابطہ سڑکیں متاثر

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، زندگی اور رابطہ سڑکیں متاثر

دیربالا،باغ :بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زندگی تقریباً جم کر رہ گئی ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں برفباری کے نتیجے میں متعدد رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں جبکہ مین شاہراہیں جزوی طور پر بحال کی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ گنگاچوٹی میں تین فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی۔ راستے کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دیربالا کے خوبصورت علاقے سفید چادر اوڑھ کر مزید دلکش ہوگئے ہیں اور برف کی چمک سے قدرتی حسن دوبالا ہو گیا ہے۔ سیاحوں نے بڑی تعداد میں وادی کا رخ کیا۔

بلوچستان میں بھی شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے، کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا ہے، جس کے باعث بہتا پانی بھی جمنے لگا ہے۔

ٹیگز: