Get Alerts

خیبرپختونخوا کی طالبات کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری

خیبرپختونخوا کی طالبات کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری

پشاور :خیبرپختونخوا کی طالبات کے لیے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت، قومی جذبہ بیدار کرنا اور دفاعی شعبے کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے۔

پروگرام میں مختلف جامعات کی طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا۔ طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت، زیر استعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ٹیگز: