Get Alerts

تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

تیراہ :شدید برف باری کے باعث خیبرپختونخوا کے علاقے تیراہ میں زندگی متاثر ہوئی ہے۔ پاک فوج کا ریلیف آپریشن کئی روز سے بلا تعطل جاری ہے۔ برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیاں بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کی گئی ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل، طبی امداد اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ خراب موسم اور مواصلاتی مشکلات کے باوجود پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہو گئے ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: