اسلام آباد: ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے جبکہ تمام ضلعی اور زون کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات پر اجلاس کریں گی۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی کریں گے۔
دوسری جانب، سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے چاند کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ حتمی اعلان کے بعد ہی نئے مہینے کے آغاز کا تعین کیا جائے گا۔