بیجنگ:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کا پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز میں شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، خطے میں امن و استحکام اور فوجی تربیت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک چین دوستی اور دفاعی اشتراک کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
یہ دورہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔