Get Alerts

پاکستان ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے،عاصم افتخار

پاکستان ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے،عاصم افتخار

نیویارک : پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، تاہم اسرائیل نے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کیا اور ایران پر غیر قانونی حملے کیے، جو کہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی بڑھاتا ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے پرامن حل کے لیے مختلف ممالک سے سفارتی رابطے کیے ہیں، جبکہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایک واضح اور اصولی مؤقف اپنایا ہے۔

انہوں نے عالمی جوہری ادارے (IAEA) پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھائے تاکہ خطے میں جوہری پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

ٹیگز: