اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے نتیجے میں راول ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم کے مطابق دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ایک ایک فٹ بلند ہو گئی ہے۔
ان کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1982 فٹ ہے، جبکہ اس وقت ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1920 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح راول ڈیم کی گنجائش 1752 فٹ ہے، جہاں پانی کا موجودہ ذخیرہ 1736 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے نہ صرف ڈیموں کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی بہتر ہونے کا امکان ہے۔