Get Alerts

ایران سے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہیں ہوگا: ٹرمپ

ایران سے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہیں ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس یا اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور کسی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، تاہم اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے نیٹو کے سربراہ کو ساتھ بٹھا کر یورپی اتحادیوں سے شکوے بھی کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران نیٹو اور یورپی ممالک نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سے مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خریدے گا اور اس کی ادائیگی منجمد اثاثوں کے ذریعے کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو منجمد اثاثوں میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ضروری ہوگا۔

ٹیگز: