پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی پشاور زلمی کے فین نکلے اور انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ بھی پہن لی۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناہے کہ پشاورزلمی کی جیت کاخواہش مند ہوں،مجھے یقین ہے کہ پشاورزلمی ٹرافی جیت کر لائے گی،انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی جیتی توٹیم سے ملاقات ضرورکروں گا۔
آج جو بھی ٹیم جیتی، جیت پاکستان کی اور پاکستانی قوم کی ہو گی اور دہشت اور خوف کی ہار ہو گئ#PSLFinal #PSL #IUvPZ
— Pervaiz Khattak (@Pervaiz_Khattak) March 25, 2018
جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج جو بھی ٹیم جیتی، جیت پاکستان کی اور پاکستانی قوم کی ہو گی اور دہشت اور خوف کی ہار ہو گئی۔