Get Alerts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی کا اثر برقرار

 سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی کا اثر برقرار

کراچی: کراچی میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج ایک بار پھر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 152 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4,565 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح رہے، جہاں مسلسل دوسرے دن 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 15,200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4,79,262 روپے ہو گئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13,031 روپے بڑھ کر 4,10,889 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7,824 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 317 روپے اضافے کے بعد 6,707 روپے ہو گئی۔
 
 
 

ٹیگز: